چوہدری شجاعت حسین سے آصف زرداری کی اہم ملاقات، چوہدری شجاعت نے کیا شکوہ کر دیا؟ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے۔

جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی۔اس دوران صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔مسلم لیگ ق کے سربرہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ملک کی صورتحال کی وجہ سے مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حالیہ محاذ آرائی کو ختم ہونا چاہیے، سیاسی محاذ آرائی پر نواز شریف سے بھی بات کروں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو کہا ہماری طرف سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں کی جا رہی،ہم آئین کے مطابق اور زمینی حقائق سامنے رکھ کر بات کرتے ہیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم نے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن سے اتحاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم نے آئندہ انتخابات سے متعلق مختلف جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی ٹھان لی۔ ایم کیو ایم پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ اتحاد کرنے کی خواہاں ہیں۔ذرائع ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ اتحاد کے لیے تیار ہیں، حتمی فیصلہ ن لیگ کرے گی۔ پی ڈی ایم حکومت کے دوران ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے زیادہ تعاون کیا ۔سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے جی ڈی اے سے اتحاد کرنے پر زور دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں