چینی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے لگا

اسلام آباد (پی این آئی) ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت پھر سے سر اٹھانے لگی۔

غلہ منڈی میں چینی کے 100 کلوگرام ریٹ میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے 100 کلوگرام کا ریٹ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ۔غلہ منڈی میں چینی کے 50 کلو گرام کا تھیلا 7 ہزار 250 روپے کا فروخت ہونے لگا۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 145 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔پرچون سطح پر چینی 160 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شوگر ملز مالکان سے مذاکرات اورر چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانہ پر کریک ڈاون کے بعد چینی کی ہول سیل مارکیٹ اور پرچون میں قیمت میں بڑی کمی آ گئی تھی اورر توقع کی جا رہی تھی کہ ذخیرہ اندوزہ کے خلاف کریک ڈاون آگے بڑھنے سے چینی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔

لیکن اب مارکیٹ میں اس کے برعکس رجحان چل رہا ہے۔چینی کی تجارت سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں رسد کم ہونے سے قیمت مین بیک وقت پانچ روپیہ فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں