ملکی خزانہ ڈالروں سے لبالب بھر گیا

لاہور ( پی این آئی) ملک کے ڈالرز ذخائر میں نمایاں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار 10 کروڑ80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، 15 ستمبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے 10 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کی کمی کے ساتھ 295 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں