اسلام آباد (پی این آئی) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے صوبہ سندھ میں دادو اور سجاول جبکہ پنجاب میں بہاولنگر اور مظفر گڑھ کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 9,400 فوڈ پیکجز نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے تقسیم کیے ہیں۔ ہر پیکج کا کل وزن 95 کلوگرام ہے اور اس میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، اور 5 کلو دال چنا ہے۔ مجموعی طور پر، اس اقدام کا مقصد 9400 فوڈ پیکجوں کی تقسیم کے ذریعے 65800 لوگوں کو انتہائی ضروری ریلیف پہنچانا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں