میرے والد ڈونلڈ ٹرمپ کا انتقال ہوگیا، سابق امریکی صدر کے بیٹے کی ٹویٹ نے ہلچل مچا دی

واشنگٹن (پی این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر)اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، ان کا اکاؤنٹ کچھ دیر کے لیے ہیک ہوا جس میں سابق امریکی صدر کے بیٹے کے ہیک اکاؤنٹ سے ان کے والد یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کا جھوٹا اعلان کردیاگیا۔

 

 

جس کے بعد اسی اکاؤنٹ سے کچھ ایسی نازیبا ٹوئٹس بھی کی گئیں جن سے سوشل میڈٖیا صارفین کو اندازا ہوگیا کہ یہ اکاؤنٹ اپ ٹرمپ جونیئر نہیں بلکہ کسی شاطر اور بددماغ ہیکر کے ہاتھ میں جاچکا ہے۔ جیسے ہی اکاؤنٹ بحال ہوا تو ٹرمپ جونیئر نے بعد میں سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انتقال نہیں ہوا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کے ہیک اکاؤنٹ سے ایلون مسک اور امریکی صدر جو بائیڈن سے متعلق توہین آمیز پوسٹس کی گئیں جو اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد ہٹا دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close