ٹیکس وصولی کم ہوتی ہے تو تو کٹ آزاد کشمیر پر بھی لگایا جائے، اگر ٹیکس وصولی ٹارگٹ سے زیادہ ہوتی ہے تو پھر کٹ آزاد کشمیر پر نہ لگایا جائے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(پی آئی ڈی) 20ستمبر 2023ءوزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشمیری عوام کا نظریاتی اور نہ ختم ہونے والا رشتہ ہے۔ پاکستان کو روشن رکھنے کے لئے کشمیری عوام اور حکومت ہمیشہ ساتھ ہیں۔ مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ وفاق کی چاروں صوبائی اکائیوں کے سینٹرز نے میری بات کی تائید کی۔ کمیٹی کے معزز ممبران نے میرا موقف سنا اور پاکستان کے کشمیریوں کے ساتھ لازوال رشتے کو تازہ کیا۔

ہائیڈل کے مسائل ایسے نہیں کہ حل نہ ہو سکیں۔وفاق میں چاروں صوبوں کو حصہ ملتا ہے ٹیکس وصولی کم ہوتی ہے تو تو کٹ آزاد کشمیر پر بھی لگایا جائے لیکن اگر ٹیکس وصولی ٹارگٹ سے زیادہ ہوتی ہے تو پھر کٹ آزاد کشمیر پر نہ لگایا جائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ان خیالات کا اظہار سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کمیٹی کے شرکاء کا آزاد کشمیر کے مالی معاملات و دیگر مسائل پر بات کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مضبوط معاشی پاکستان کشمیریوں کا خواب ہے۔ قبل ازیں قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ممبران قائمہ کمیٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہائیڈل,مالی و دیگر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں. شرکاء کمیٹی نے کہا کہ وفاقی سطح پر تمام ایسے اقدام کئے جائیں جس سے آزادکشمیر کے مسائل حل ہوں . کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ آزاد کشمیر کے مالی اور دیگر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کرے. چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے سینیٹر سعدیہ عباسی کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دی جو جلد از جلد رپورٹ تیار کر کے پیش کرے گی۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت آزاد کشمیر کے تمام مالی اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں