اسلام آباد (پی این آئی) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، زیریں سندھ، بالائی و مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم زیریں سندھ، بہاولپور اور بگروٹ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بدین 54، سکرنڈ 24، چھور، شہید بینظیر آباد 12، کراچی (کیماڑی 11، مسرور بیس 9، سرجانی 8، ناظم آباد 6، فیصل بیس 5، نارتھ کراچی 4، یونیورسٹی روڈ 3، اولڈ ایریا ایئرپورٹ، ڈی ایچ اے 2، قائد آباد، سعدی ٹائون، گلشن حدید ایک)، میرپور خاص 5، بہاولپور (ایئرپورٹ 9) اور بگروٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت 44 اور لسبیلہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں