شہباز شریف وطن پہنچتے ہی دوبارہ لندن روانہ، اہم شخصیت کا پیغام لے جانے کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) شہباز شریف وطن پہنچتے ہی دوبارہ لندن روانہ، اہم شخصیت کا پیغام لے جانے کا انکشاف۔

شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ہنگامی ملاقات کریں گے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے انہیں اہم پیغام بھی پہنچایا جائے گا۔ ملاقات میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سےا ہم گفتگو کی جائے گی ۔ دوسری جانب کل مریم نواز بھی لندن پہنچ رہی ہیں۔ خیال رہے کہ شہباز شریف لندن میں ایک ماہ قیام کے بعد گزشتہ روز ہی پاکستان پہنچے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close