کراچی (پی این آئی) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لیے مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی۔جس کے بعد مختلف شہروں میں پٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں پٹرول کی سپلائی بند کردی گئی، آزاد کشمیر، ہوائی اڈے، ہزارہ، اٹک اور گلگت کو بھی سپلائی بند رہے گی۔آئل ٹینکرز مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن کی ٹرانسپورٹ کاحصہ 65 فیصد کیا جائے، کرایہ جات میں اضافہ کیا جائے، پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لوکل 100 فیصد اور اوور لوڈنگ ٹرپ 50 فیصد بڑھائی جائے، مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں