شیخ رشید کی گرفتاری ، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے بڑی اپیل کر دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو تاحال کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ، انہیں او ر ان کے ایک بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم کو گزشتہ روز راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

تاہم تاحال ان کی گرفتاری کی نہ تو پولیس نے تصدیق کی ہے نہ ہی ان کو کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے, شیخ رشید کی گرفتاری کا دعویٰ ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اور وکیل کی جانب سے کیا گیا تھا۔ان کی گرفتاری کو کئی گھنٹے گزرنے کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی اور شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کیے ہوئے 24 گھنٹے گزر گئے، انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔شیخ رشید کی حراست کے خلاف لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں درخواست دی ہے۔شیخ رشید احمد قانون کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، ان پر کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہاٸیکورٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور متعلقہ اداروں کو پابند کریں کہ وہ سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کو عدالت میں پیش کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں