شہری تیار ہوجائیں، دھڑلے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد، خیبر پختونخوا ،بالائی /وسطی پنجاب ، زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 

 

اس دوران بالائی خیبر پختونحوا، اسلام آباد ،جنوب مشرقی سندھ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر بارش کا امکان ۔صوبہ خیبرپختونخوا میںدیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ،ہری پور، کوہاٹ،ڈی ائی خان،پشاور، مردان، صوابی اورنوشہرہ ، کرم، لکی مروت، بنوں، کرک ، وزیرستان،میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ۔

 

 

صوبہ پنجاب میںسیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور ، اوکاڑہ، ساہیوال ،بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، سرگودھا،خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ،بھکر، نورپور تھل، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم ژوب،موسیٰ خیل،سبی، کوہلو ، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ ، خضدار میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔صوبہ سندھ میںتھر پارکر، مٹھی،عمر کوٹ ، میر پور خاص ،ٹھٹھہ،بدین،سجاول، کراچی ، حیدرآباد،جیکب آباد،سکھر،نوابشاہ ،مٹیاری، سانگھڑ ، جام شورو،خیرپور، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں آندھی /گردآلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔

 

 

تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں