سائفر کیس، عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی درخواستِ ضمانت کو نمبر لگ گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈائری نمبر لگنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پیر کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں درخواستِ ضمانت دائر کی ہے۔واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

جج نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں