مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، چینی کی سرکاری قیمت کتنے روپے فی کلو مقرر کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے عوام کو چینی حکومتی نرخ پر فروخت کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ راولپنڈی میں حکومتی نرخ پر چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دکانداروں کو 50 کلو چینی کا تھیلا 7350 روپے میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دینی ادارے، مدارس، محمدی دستر خوان اور لنگر خانے بھی اسی ریٹ پر چینی لے سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راولپنڈی عبدالقدوس طور نے کہا ہے کہ ضبط شدہ چینی پرچون فروشوں کو 147 روپے فی کلو کے حساب سے مہیا کی جا رہی ہے۔

اس بات کو انتظامیہ کی طرف سے یقینی بنایا جائے گا کہ چینی عوام کو 150 روپے فی کلو سے زیادہ میں فروخت نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close