اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ندیم انجم کو تا حکم ثانی عہدے میں توسیع کر دی گئی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے انگریزی اخبار دی نیوز کو ایک سرکاری ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔۔۔۔ اطلاعات کے مطابق جنرل ندیم انجم تا حکم ثانی اسی عہدے پر کام کریں گے۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں سمری 14 ستمبر کو منظور کی گئی تھی۔۔۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے 20 نومبر 2021 کو فیض حمید کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں