اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک کے ناموں میں واضح فرق ہے۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کیخلاف محفوظ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر التواء ہے،الیکشن ایکٹ آرٹیکل 206،209 اور 210 کے تحت سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک کے ناموں میں واضح فرق ہے،استحکام پاکستان پارٹی کے نام کیخلاف درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔ استحکام پاکستان تحریک کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن روکنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست استحکام پاکستان تحریک کے صدر کلیم احمد کی جانب سے دائر کی گئی،الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں جماعتوں کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی بنائی تھی،جس میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے کئی رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی۔
پارٹی کے پیٹر ان چیف جہانگیر ترین ہیں اور صدر عبدالعلیم خان ہیں۔ جبکہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور آئی پی پی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جو کچھ بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، مجھے 9 مئی کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا۔ صمصام بخاری نے کہا عوام ، حکومت اور اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں