پی ٹی آئی کور کمیٹی صدر عارف علوی کے ساتھ کھڑی ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 6 نومبر کی تاریخ تجویز کرتے ہوئے لکھے گئے خط پر پی ٹی آئی کی جانب سے حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے دستوری فریضہ سر انجام دیا ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے کور کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوایا ہے،

اب پوری قوم کی نگاہیں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔۔۔۔۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کیلئے لازم ہے کہ دستور سے متعلق اپنا آئینی کردار نبھائے تاکہ ملک میں عام انتخابات منعقد ہو سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں