عمران خان کے خلاف اہم ترین کیس کی سماعت آج ہو گی، کارروائی شروع

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استغاثہ اور صفائی کے وکیلوں سے کہا ہے کہ سائفر کیس کی سماعت تو آج ہو گی، یہ سن لیں۔۔۔۔ خصوصی عدالت میں سائفر کی سماعت آج جمعرات کے روز ہوئی۔۔۔۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ ساڑھے بارہ بجے سائفر کیس کی سماعت مقرر کر دیں، دیگر اسپیشل پراسیکیوٹرز کو بھی سپریم کورٹ جانا ہے۔۔۔۔ وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے دلائل دینے کی اجازت دی جائے،

ہم نے بھی ہائی کورٹ جانا ہے، ہر سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر کوئی بہانا کرتے ہیں۔۔۔۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ فریقین کی موجودگی میں ہی سائفر کیس کی سماعت ہو گی۔۔۔۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ پراسیکیوشن جیسے ہی فارغ ہوتی ہے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close