ڈالر مزید کتنا سستا ہوگا؟ ملک بوستان نے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی)چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے وہ بیڑا اٹھایا جو سول حکومت کو اٹھانا تھا، مجبوراً یہ بھاری پتھر آرمی چیف نے اٹھایا اور کر دکھایا۔

 

 

آپریشن جاری رہا تو ڈالر کا ریٹ 250 تک بھی آسکتا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں ان کا ملک بھر میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف کو قوم کی طرف سے مبارکباد دیتے ہیں۔چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کے ریٹ کم ہو رہے ہیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے جبکہ ڈالر کا ریٹ بھی مسلسل کم ہو رہا ہے۔آپریشن جاری اور اسمگلنگ بند رہتی ہے تو ڈالر 250 تک بھی آسکتا ہے۔ ملک بوستان نے بتایا کہ جب سے کریک ڈاؤن ہوا ہے ایکسچینج کمپنی کی سپلائی بہت بڑھ گئی ہے، آج ایکسچینج کمپنی نے 15 ملین ڈالر انٹربینک میں فروخت کیے ہیں۔

 

 

ماضی میں انٹربینک میں ڈالر کی فروخت 5 سے 10 ملین ڈالر سے اوپر نہیں جارہی تھی۔ امید ہے آنے والے دنوں میں انٹربینک میں ڈالر کی فروخت 20 ملین یومیہ ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اس ماہ ہم 500 ملین سے زیادہ ڈالر انٹربینک میں سرنڈر کریں گے، ایکسچینج کمپنیوں میں کرنسی سیل کرنے والے کلائنٹس کی آمد کم ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں