کراچی (پی ین آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے بہادر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ملزم یوسف کی گرفتاری اس کے گھر سے ہوئی ہے جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔
گھر سے برآمد ہونے والی کرنسی میں 1 کروڑ روپے، 2 ہزار امریکی ڈالر، 48 ہزار سعودی ریال، 12 کروڑ ایرانی تمن، 94 ہزار 600 شامی پاونڈ اور 30 ہزار 700 انڈین روپے شامل ہیں۔برآمد کی گئی دیگر کرنسیوں میں 320 لبنانی دینار، 17 ہزار 500 عراقی دینار، 26650 ڈنمارک کرونر، 8 ہزار 710 سوئیڈش کرونر، 14500 ناروے کرونر، 1560 ترکمانستانی منات اور 905 آذربائیجانی منات شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں