ناشپا کنویں 11 سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی، پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)ناشپا کنویں 11 سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی،اس حوالے سے اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ 830 بیرل خام تیل اور 10 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوارحاصل کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ناشپا کنواں 11 کی 4485 میٹرز گہرائی تک کھدائی کی گئی۔

ا
و جی ڈی سی ایل 56.45 فیصد شیئر کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے۔ ناشپا کنویں سے حاصل گیس ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک میں شامل ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق ناشپا کے کل 10 کنوؤں سے یومیہ 11300 بیرل خام تیل کی پیداوار ہے۔ ناشپا کے 10 کنوؤں سے 9 کروڑ 10 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں