عوام پر پھر بجلی گرا دی گئی، قیمت میں کتنا اضافہ؟

اسلام آباد(انٹرنیوز)حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے46 پیسے مہنگی کردی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کیالیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

صارفین سے اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ملک میں پہلے ہی بجلی کے اضافی بلوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کے لئے موجودہ بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہورہا ہے، ایسے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں