ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا ٹیکس، بجلی اور گیس چوروں کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک مقروض اور دیوالیہ ہے، ٹیکس، بجلی اور گیس چوروں کو دہشت گرد ڈیکلیئر ہونا چاہیے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت تقریبا 2670 ارب روپے صرف ٹیکس کے مقدمے عدالتوں میں لٹکے ہوئے ہیں، ٹیکس، بجلی اور گیس کی چوری ہر سال کئی ہزار ارب روپے کی ہوتی ہے جس کا بوجھ عام آدمی اٹھاتا ہے، خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک مقروض اور دیوالیہ ہے،

ہر قسم کے ریاستی وسائل کی چوری معاشی دہشت گردی کے زمرے میں آنی چاہیے، ٹیکس، بجلی اور گیس وغیرہ کے چوروں کو دہشت گرد ڈیکلیئر ہونا چاہیے اور یہ چور اس وقت مراعات یافتہ طبقے کا حصہ ہیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو حکومتی ملازمین چوری کی معاونت کرتے ہیں وہ بھی معاشی دہشت گرد ہیں ان کو عام قوانین کی بجائے دہشت گردی کے قوانین کا سامنا کرنا چاہیے ورنہ معاشی تباہی خدانخواستہ ہمارا مقدر بن جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close