برطانیہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے صدر آزاد کشمیر کی برطانوی سفارتخانے کے پولیٹیکل آفیسر سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی ) صدرآزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ برطانیہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ برطانیہ کے پاک، بھارت دونوں ممالک سے یکساں تعلقات ہیں اور وہ ان دونوں ممالک کے ساتھ دولت مشترکہ کا بھی رکن ہے لہذا برطانیہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا رول ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے پولیٹکل آفیسر مسٹر رس میک پورٹلینڈ(Russ Mcportland) سے ایک ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدرآزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی سفارتکار کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی اور مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں