عدالت کا پی ٹی آئی کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی (پی این آئی) تحریک انصاف کے36 لاپتا کارکنوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے ، عدالت نے تمام کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے۔

پولیس کی جانب سے انہیں گجرات جیل میں قید کرلیا گیا تھا تاہم ہائیکورٹ کے نوٹس لینے پر تمام کارکنوں کی تھانہ نصیر آباد ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔ سول جج صداقت علی نے آج پولیس کی جانب سے کی جانیوالی جوڈیشل ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر کے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور تمام 36 کارکنان کو تیس تیس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ اور جوڈیشل ریمانڈ دینے کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں اور پولیس کو فوری ہتھکڑیاں کھول کر تمام کارکنان کو رہا کرنے اور انہیں دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close