نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کس کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی؟ ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بجلی نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ بجلی چوروں کے خلاف بھی بھرپورایکشن لیا جائے۔

اجلاس سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا 2400میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبوں کی تعمیر پر جلد کام شروع کیا جائے،بجلی واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے،تقسیم کار کمپنیوں کے نقصان میں کمی لائی جائے۔ Pause Unmute Remaining Time -11:22 3ماہ میں 78لاکھ افراد نے سعودی عرب کا رخ کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں مہنگے درآمدی کوئلے کی بجائے مقامی کوئلے کو ترجیح دی جائے،بجلی کے آئندہ پیداواری منصوبوں میں قابل تجدید اور ہائیڈل ذرائع کو ترجیح دی جائے، ٹرانسفارمر میٹرنگ کے منصوبے کے اطلاق کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے،چھوٹے ہائیڈل منصوبوں کیلئے ماہرین کی رہنمائی میں منصوبے بناکر پیش کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close