چینی کا بحران، ن لیگ کے وزیر احسن اقبال نے زمہ داری پیپلز پارٹی کے وزیر نوید قمر پر ڈال دی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم حکومت میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیر منصوبہ بندی اور ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے اور پاکستان میں چینی کا حالیہ بحران پیدا کرنے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزارت تجارت نوید قمر پر ڈال دی ہے۔۔۔۔ گزشتہ رات جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا چینی برآمد کرنے کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی تھی۔۔۔۔

انہوں نے شاہزیب خانزادہ کے متعدد سوالوں کے جواب میں کہا کہ سابق حکومت ایک اتحادی حکومت تھی اس لیے ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی۔۔۔۔ احسن اقبال کا کہنا تھا ملک میں اسمگلنگ، کارٹلائزیشن اور مافیا کو توڑ نے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close