جڑانوالہ میں فائرنگ، ایک عیسائی پادری زخمی ہو گیا، پولیس نے کیا ایکشن لیا؟

فیصل آباد (پی این آئی) جڑانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک عیسائی پادری زخمی ہو گیا ہے۔۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمی پادری ایلیزیر (Eliezer) کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے تاہم ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ ماہ بھی جڑانوالہ کی کرسچن کالونی میں شرپسندوں نے کئی گرجا گھروں اور مقامی عیسائی آبادی کے گھروں کو آگ لگا دی تھی۔۔۔۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تھا اور مسیحی شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close