وہ ن لیگی رہنما جس نے نوازشریف کی فوری پاکستان واپسی کی مخالفت کردی

لندن (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی فوری پاکستان واپسی کی مخالفت کردی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا۔

جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ حسن نواز اور سلمان شہباز بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کی فوری واپسی کی مخالفت کر دی۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ لندن کا دورانیہ بڑھا دیا، اطلاعات کے مطابق میاں شہباز شریف 10 دن کیلئے برطانیہ آئے تھے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی اکتوبر میں واپسی کا باضابطہ اعلان کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں