تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا، جہانگیر ترین نے تگڑی وکٹیں گرا دیں

لاہور(پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی میں سیاسی رہنمائوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہیاوراب تحریک انصاف لاہور کے عہدیداران نے آئی پی پی میں شمولیت اختیارکرلی ہے ۔پی ٹی آئی لاہور کے کوآرڈینیٹرز شعیب کریم، قاسم عزیز خان، خواجہ سہیل مقبول، سید رضوان شاہ نے صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈاکٹرمراد راس سیملاقات کی اور عبدالعلیم خان اور جہانگیرخان ترین کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنمائون نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مئی کا واقعہ تاریخی سانحہ ہے، اپنے اداروں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی ملک کی تعمیر، ترقی اور استحکام کے وژن پر گامزن ہے۔ ڈاکٹرمراد راس نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنماوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنمائوںپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ مزید خوشخبریاں ملیں گی، استحکام پاکستان پارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔اس کیعلاوہ میاں خالد محمود اورڈاکٹرمراد راس کے ساتھ ملاقات میں بوگی روڈ ریلوے سٹیشن سے حاجی عرفان میو،جاوید چھونی نے ساتھیوں کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close