نیپالی کھلاڑی کو پاکستانی کونسی سوغات پسند آگئی

ملتان (پی این آئی)پاکستانی آل رائونڈر فہیم اشرف نے نیپال کے کھلاڑی پرتیش کو ملتانی حلوہ پیش کیا، جو نیپالی کھلاڑی کو بہت پسند آیا۔اس موقع پر فہیم اشرف نے کہاکہ ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے۔نیپالی کھلاڑی پرتیش نے کہا کہ ملتانی حلوہ واقعی بہت مزے کا ہے اس کا الگ ہی ذائقہ ہے، کبھی موقع ملا تو نیپال کے کھانے آپ کھلائیں گے۔نیپالی کھلاڑی نے حلوے کے مزے لیتے لیتے راز کی بات پوچھی کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے۔

اس پر فہیم اشرف نے جواب دیا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے۔پاکستانی آل رائونڈر نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا میرا اندازہ ہے معلوم نہیں کپتان کیا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close