بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد(انٹرنیوز)بجلی کے اضافی بلوں کے بعد گیس بلوں میں 60 فیصد تک کے بڑے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافے کا ارادہ کرلیا، گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافے کا پلان وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، کابینہ پیٹرولیم ڈویژن سے بریفنگ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہیکہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر کیا جائے گا۔دوسری جانب ملک گیر بجلی بلوں اور اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے باوجود بجلی کی فی یونٹ میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید دو روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سرکاری تقسیم کے لئے اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا جس کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں