مہنگی بجلی کے خلاف عوام کا احتجاج الٹا پڑ گیا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کی تیاری کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف سڑکوں پر عوام بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور بجلی کی قیمتوں میں کمی ک مطالبہ کر رہے ہیں۔۔۔ لیکن اس کے ساتھ ہی غریب عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کی بجائےاس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔۔۔اس حوالے سےسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا میں سماعت کل ہوگی۔۔

۔بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے۔۔۔ بجلی سے متعلق خبر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کی تو اس سے صارفین پر 35 ارب کا بوجھ منتقل ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close