نئی قیمتیں کیا ہیں؟ سرکاری طور پر دودھ 20 روپے اور دہی 15 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) ضلعی انتظامیہ نے دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔۔۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔۔۔جس کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے کلو اضافہ کیا گیا۔۔۔ضلعی انتظامیہ کےنوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دودھ کی نئی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔۔۔

جبکہ دہی کے نئے سرکاری نرخ میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد دہی کی نئی سرکاری قیمت 180 روپے کلو ہوگی۔۔۔ دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں دودھ اور دہی پہلے ہی 180 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔۔۔ اس لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نئی قیمتیں محض دکھاوے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں