عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، کل اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں بدھ کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔آج منگل کے روز اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ملزم کو عدالت میں پیش کریں۔۔۔

ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے گئے سائفر کیس میں عمران کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔۔۔سائفرکیس میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی گرفتار ہیں اور عدالت نے اُن کا جسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ عمران خان نے 27 مارچ 2022 کو اپنی حکومت کے خاتمے سے چند دن قبل اسلام آباد میں جلسے سے بطور وزیر اعظم خطاب کرتے ہوئے جیب سے ایک خط نکال کر لہراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بیرونِ ملک سے ان کی حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے اورانھیں تحریری دھمکی دی گئی ہے۔۔۔اس موقع پرنے امریکہ کا نام نہیں لیا تھا تاہم بعد میں انھوں نے نام لے کر امریکہ کو اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار قرار دیا ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close