مسجد نبویﷺ میں سامان لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، سامان کہاں جمع کیا جائے گا؟

ریاض(انٹرنیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبویﷺ میں سامان لے جانے پرپابندی عائد کردی۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں سامان کی حفاظت کے لئے پانچ ضوابط کی پابندی کی جائے،زائرین اپنا سامان مسجد نبویﷺ کے اندر لے جانے سے گریز کریں، اسے باہر امانت گھر میں جمع کرایا جائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑے سائز کے بیگ مسجد نبویﷺ کے اندر لے جانے کی اجازت ہے،نہ امانت گھر میں محفوظ کرایا جاسکتا ہے۔

بیرونی صحنوں میں بنائے گئے امانت گھروں میں چھوٹے سائز کے بیگ ہی محفوظ کرائے جاسکتے ہیں۔بیان میں عوام سے احکامات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت نے یہ تمام اقدامات زائرین کی سہولت کے لئے ہی اٹھائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں