فرانس، سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی

پیرس (انٹرنیوز) فرانسیسی سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکام نے سکول میں عبایا کو سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دے کر مسلم خواتین کے سکول میں عبایا پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیاہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر تعلیم فرانس گیبریل اٹل نے عبایا کو سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں اب عبایا پہننا ممکن نہیں ہوگا، 4ستمبر کو سکولوں میں واپسی سے قبل سکول سربراہان کو قومی سطح پر وضع اصول دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کلاس روم میں داخلے کے ساتھ طالب علموں کو دیکھ کر ان کے مذہب کی نشاندہی نہیں ہونی چاہئے۔ دوسری جانب فرانس میں عبایا پر پابندی سے مذہبی اور شہری آزادی پر بحث چھڑ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں