کراچی(پی این آئی) بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی فین ہو گئیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق افغانستان سے سیریز کے دوران دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ نے باؤنڈری لگا کر جہاں پاکستان ٹیم کو دوسرا میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں ایک بار پھر پریشر کے باوجود پرفارمنس دے کر کروڑوں دل جیت لیے جس کے بعد نسیم شاہ کی پرفارمنس کو ملکی و غیر ملکی سطح دونوں سطح پر سراہا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی نسیم شاہ کی پرفارمنس کو سراہے بغیر نہ رہ سکیں اور کہا کہ نسیم شاہ آخر میں باؤنڈری لگا کر میرے فیورٹ پلیئر بن گئے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ بہت اچھے ہوئے، پاکستان کی پوری ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔ جین میریٹ نے مزید کہا کہ میرے والد مجھے کاؤنٹی کرکٹ کے لیے لے کر جاتے تھے،پاکستان میں لوگوں کو کرکٹ اور کھانوں کا بڑا شوق ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں