پنجاب حکومت کی درخواست، وفاقی کابینہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(انٹرنیوز)وفاقی کابینہ نے ایشیاکپ کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ ایشیا کپ کے لیے فوج اور پنجاب رینجرزکی تعیناتی27 اگست سے 6 ستمبر تک ہوگی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہوگی جب کہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی سکیورٹی کیلیے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی۔واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں جن میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور 3 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔نگران پنجاب حکومت نےفوج اوررینجرزکی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں