الیکشن میں تاخیر ،آئین کی خلاف ورزی، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد (انٹرنیوز) الیکشن میں تاخیر پر جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں تاخیر پر جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے، لیاقت بلوچ اور سابق ایم این اے عبدالکبر چترالی نے درخواست تیار کر لی جس میں موقف اپنایا گیا ہےکہ عام انتخابات میں تاخیر آئین کے آرٹیکل 224کی خلاف ورزی ہے۔استدعا ہے کہ عدالت 90دن کے اندر انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں