عمران خان کی صحت دن بدن بگڑنے لگی، جیل میں زندگی کو خطرات لاحق، خبر نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ سے عمران خان کی جیل میں حالت پر نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس میں سپریم کورٹ میں اپنا بیانِ حلفی جمع کروا دیا،بشریٰ بی بی کی جانب سے بیانِ حلفی حامد خان ایڈووکیٹ نے جمع کروایا۔

بشریٰ بی بی نے بیانِ حلفی میں کہا کہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،70 سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ عمران خان سے 22 اگست کو جیل میں ملاقات ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے کھڑے ہیں۔ بیانِ حلفی کے مطابق عمران خان جدوجہد میں ہر قربانی اور مشکل کا سامنا کرنے کیلئے پر عزم ہیں،جیل میں سابق وزیراعظم کی صحت خراب ہو رہی ہے اور دورانِ قید انکا وزن بھی کم ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی تھی۔ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دئیے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ عدالت اس وقت سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کر رہی ہے۔ سزا معطلی کی درخواست پر عدالت میرٹس پر گہرائی میں نہیں جائے گی،یہ سوالات تو آئیں گے کہ ملزم کو حقِ دفاع ہی نہیں دیا گیا۔

مجھے تو کوئی اپنے ریٹرنز فائل کرنے کا کہے تو میں تو خود نہیں کر سکتا۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کے متعلقہ دونوں شقیں کہتی ہیں کہ ریاست کو نوٹس جاری کیا جانا ہے،سزا کے خلاف اپیل پر ریاست کو نوٹس ضروری ہے۔ریاست کے پاس فیصلے کے دفاع کا حق موجود ہے،ریاست نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ فیصلے کا دفاع کرے گی یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں