جیل میں عمران خان کیساتھ نارواسلوک، چیف جسٹس آف پاکستان نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے توشہ خانہ کیس کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران کہاکہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کس حالت میں رکھا گیاہے،اٹارنی جنرل آفس سے کوئی کمرہ عدالت میں موجود ہے؟معاون وکیل نے کہاکہ اس وقت اٹارنی جنرل کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل کی حالت زار بارے آفیشلی جواب دیا جائے۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہم کیس سنیں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں، عدالت نے حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کس حالت میں رکھا گیاہے،اٹارنی جنرل آفس سے کوئی کمرہ عدالت میں موجود ہے؟معاون وکیل نے کہاکہ اس وقت اٹارنی جنرل کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل کی حالت زار بارے آفیشلی جواب دیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں