راولاکوٹ (پی این آئی) آزاد کشمیر میں بجلی کے زائد نرخوں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف راولاکوٹ میں احتجاج کیا گیا، احتجاج کے دوران شہریوں نے 30 ہزار سے زائد بجلی کے بلوں کو جلا دیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے مکمل مستثنیٰ قرار دیا جائے اور سستی بجلی فراہم کی جائے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ راولاکوٹ آزاد کشمیر میں انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹیز کی کال پر بجلی کے زائد نرخوں اور لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج کیا گیا۔۔۔۔
بھرپور احتجاج کے دوران شہریوں نے 20 سے زائد مقامات پر بجلی کے ہزاروں بل جلائے۔۔۔۔۔ کئی روز سے جاری مہم میں 30 ہزار سے زائد بلوں کو جمع کیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں