سائفر سازش کیس، عمران خان نے سارا ملبہ شاہ محمود قریشی اور جنرل فیض پر ڈال دیا، جنرل فیض کی جلد گرفتاری کا امکان ۔۔ تہلکہ خیز تفصیلات دیدی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ حمید گل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سائفر سازش کا ماسٹر مائنڈ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو قرار دے دیا۔

عبداللہ گل نے سماجی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیاکہ اٹک جیل میں سائفر کیس میں تفتیش کے دوران چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے اس دعوے کے بعد کہ سائفر دراصل جنرل فیض حمید اور شاہ محمود قریشی کا منصوبہ تھا، فیض حمید کے خلاف بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا کہ عمران خان نے ایف آئی اے کے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ سائفر سازش میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ یہ سب اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ر فیض حمید کا کیا دھرا ہے۔ اس بیان پر تحقیقات کا دائرہ پھیلا دیا گیا اور اس میں جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید سے تحقیقات کی گئیں۔ عبداللہ گل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ادارے نے عسکری ادارے سے سابق جنرل کی با ضابطہ گرفتاری کی اجازت طلب کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں