شاہ محمود قریشی کو کیوں اٹھایا گیا؟ وکیل شعیب شاہین کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ آئین صدر کو اجازت دیتا ہے کہ 90 دن میں انتخابات کی تاریخ دیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین میں 90 دن میں انتخابات کا کہا گیا ہے۔

کل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کے خلاف آئینی درخواست دائر کی جائے گی۔شعیب شاہین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کی انہیں گھر سے اٹھا لیا گیا، نگران سیٹ اپ سوائے الیکشن کے کچھ کام نہیں کر سکتا، مسائل کا حل سیاسی استحکام سے ہے جو بات چیت سے آئے گا۔پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی ہے اور پٹرول 300 روپے تک ہوگیا ہے، آج ڈالر 320 میں بھی دستیاب نہیں ہے، غریب آدمی کے کھانے کی اشیا مہنگی ہو چکی ہیں۔شعیب شاہین نے مزید کہا کہ بجلی اب مزید 5 روپے مہنگی کی جا رہی ہے، ایک لاکھ روپے کمانے والا بھی اب گھر کے اخراجات پورے نہیں کر پا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں