پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت علاج عارضی طور پر بندکر دیاگیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ہسپتالوں میں آج دوسرے روز بھی صحت کارڈ پر آپریشنز نہیں ہو رہے ہیں،امراض قلب سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو مشکلات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انشورنس کمپنی نے تمام پینل ہسپتالوں کو نئے داخلے بند کرنے کیلئے مراسلہ بھیجا تھا،دوسری جانب محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحت کارڈز فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں،فنڈز سے متعلق آج اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے،صحت کارڈ پر علاج شروع کرنے کیلئے 20ارب روپے درکار ہیں،محکمے کو گزشتہ ایک سال سے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے بھی فنڈز فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں