تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں

بہاولنگر(پی این آئی) بہاولنگر میں بھکاں پتن پل پر دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی، درجنوں آبادی زیرآب آنے پر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔

بہاولنگر میں بھکاں پتن پل پر دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،ہیڈسلیمانکی پر پانی کی آمد اور اخراج 155330 کیوسک ہو گیا،گنڈا سنگھ پر پانی کی آمد 20.80فٹ اور اخراج 122326کیوسک ہے،35سال بعد انتہائی اونچے درجے کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے سے درجنوں آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں،ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئیں اور پانی رہائشی ڈیروں مکانوں میں داخل ہو گیا۔امدادی ٹیموں نے پانی میں پھنسے 7ہزار افراد کو ریسکیو کیا،سیلاب کے باعث شاہراہیں پانی میں بہہ گئیں، 50سے زائد آبادیوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا،22سکولز بھی پانی کے گھیراؤ میں آگئے جس پر راستے منقطع ہو گئے،محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے 34سکولز میں چھٹیاں بڑھا دیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 30فلڈ ریلیف کیمپس پر متاثرین کو سہولیات کی فراہمی جاری ہیں دوسری جانب متاثرین کی بڑی تعداد کھلے آسمان تلے حکومتی ریلیف کی منتظر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں