بٹگرام چئیرلفٹ ریسکیو آپریشن کامیابی سے جاری ، ایک بچہ ریسکیو کر لیا گیا، دوسرےکو جیکٹ پہنا دی گئی

بٹگرام (پی این آئی)بٹگرام میں چیئر لفٹ پھنسنے کا معاملہ، پاک فوج نے پہلا بچہ ریسکیو کرلیا ،بچے کو بحفاظت زمین پر اتار لیا گیاجبکہ دوسرے بچے کو حفاظتی جیکٹپہنا دی گئی ہے۔یاد رہے کہ آج صبح چیئر لفٹ میں 6بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے تھے،8افراد گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی جانےکے لیے سوار ہوئے، صبح 7:45 بجےکے قریب چیئرلفٹ کا ایک کیبل ٹوٹ گیا،کیبل ٹوٹنے سے چیئرلفٹ بیچ راستے میں فضا میں معلق ہوگئی تھی۔

 

 

 

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ پاک آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹر جیسے ہی لفٹ کے قریب پہنچا ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا- جس سے ڈولی غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی SSG ٹروپس کے ساتھ ساتھ، پاک آرمی ایوییشن اور پاکستان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ یہ ایک انتہائی رسکی آپریشن ہے۔ جس میں پاک آرمی کے ٹروپس مکمل جان فشانی سے حصہ لے رہے ہیں۔ کمانڈوز نے پہلے مرحلے میں چیئرلفٹ میں پھنسے طلباء اور اساتذہ کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی ہیں اور انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ اکیلے نہیں۔ جلد انہیں ریسکیو کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں