عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی درخواست کردی، نیپرا 30 اگست کو سماعت کریگا۔ بجلی صارفین پر ایک بار پھر بجلی گرائے جانے کی تیاری کرلی گئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے،

جس سے صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 30 اگست کو سماعت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں