آپ کی سرپرستی چاہتا ہوں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کس کو فون گھُما دیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظمانوار الحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے سرپرستی کی درخواست کی ہے۔ نگران وزیراعظم نے چوہدری شجاعت سے ٹیلی فون پر ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے لیگی رہنما کی قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیاسی سفر کی ابتدا آپ کے ساتھ کی، اب بھی سرپرستی چاہتا ہوں۔

انوارالحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت حسین کو مزید کہا کہ بلوچستان کے حقوق کیلئے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی، بلوچستان کے عوام کو بنیادی حقوق دلانے پر آپ کے مشکور ہیں۔ قومی ، عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے رہنمائی کا طالب ہوں۔ چوہدری شجاعت حسین نے انوار کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننےپر مبارک باد دی اور کہا کہ امید ہے آپ کے دور میں ملک میں معاشی بہتری آئے گی۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close