اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے آج وکلاء کی ملاقات لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے فیصلے سے مشروط ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین سے ملنے آج قانونی ٹیم اٹک جیل جائے گی۔۔۔۔ذرائع کے مطابق اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے ایک وکیل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔۔۔۔۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے ایک وکیل کو ملاقات کی اجازت دینے پر نعیم پنجوتھا اٹک جیل جائیں گے۔۔۔۔
اہم بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے مختلف وکلاء سے ملاقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا ہے۔۔۔۔ اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی سے آج وکلاء کی ملاقات لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے فیصلے سے مشروط ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں